جھنگ کے علاقے اڈا بھریری، بھکر روڈ کے قریب سڑک کنارے ایک نامعلوم بزرگ شخص مردہ حالت میں پایا گیا، جس کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی قریبی ایمبولینس کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے
جھنگ کے علاقے اڈا بھریری، بھکر روڈ کے قریب سڑک کنارے ایک نامعلوم بزرگ شخص مردہ حالت میں پایا گیا، جس کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی قریبی ایمبولینس کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو تقریباً 65 سالہ ایک بزرگ شخص مردہ حالت میں موجود تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ موت کی وجوہات بھی فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال 18 ہزاری منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ متوفی کی شناخت اور موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *