گوجرہ روڈ بائی پاس پر چک کھوکھرا کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق گوجرہ روڈ بائی پاس
گوجرہ روڈ بائی پاس پر چک کھوکھرا کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق گوجرہ روڈ بائی پاس کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری اور حادثے کے فوراً بعد فرار ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی، تاہم متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں متوفی کے سر اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں، جن میں سر کی شدید ضرب اور چہرہ کچل جانے کے زخم شامل ہیں۔
قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم اس کی عمر تقریباً 55 سال بتائی جا رہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *