ی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف بھرپور اور منظم گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ اس مہم کے ابتدائی دس روز میں حاصل ہونے والی نمایاں کامیابیاں پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔تفصیلات کے مطابق جھنگ
ی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف بھرپور اور منظم گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ اس مہم کے ابتدائی دس روز میں حاصل ہونے والی نمایاں کامیابیاں پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے مؤثر حکمت عملی، جدید ذرائع اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے ذریعے ضلع بھر سے 273 اشتہاری مجرمان اور 43 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے عناصر میں متعدد خطرناک اور سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان بھی شامل ہیں، جنہیں قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جا رہا ہے۔ڈی پی او ساجد حسین نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ جھنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت متحرک اور پرعزم ہے۔ جرائم کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کسی بھی مجرم کو ہرگز رعایت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کیلئے جھنگ میں کوئی جگہ نہیں، انہیں ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ڈی پی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کے قیام میں پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں تاکہ ایک پرامن اور محفوظ معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *