جھنگ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ گڑھ مہاراجہ اور تھانہ شورکوٹ سٹی کے علاقوں سے مجموعی طور پر 9 منشیات ڈیلرز کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے 9 کلوگرام سے زائد چرس اور 35 لیٹر
جھنگ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ گڑھ مہاراجہ اور تھانہ شورکوٹ سٹی کے علاقوں سے مجموعی طور پر 9 منشیات ڈیلرز کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے 9 کلوگرام سے زائد چرس اور 35 لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن میں محمد اکرم، محمد عثمان، صادق شاہ، عمران پٹھان اور محمد حسین شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 5 کلوگرام سے زائد چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
اسی طرح تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران 4 منشیات ڈیلرز کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 4370 گرام چرس اور 15 لیٹر شراب برآمد کی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مزید انوسٹی گیشن جاری ہے۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ “نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں، منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔”
ڈی پی او نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ پولیس ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *