ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجہ کے معیار اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جامع جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، ان ڈور وارڈز، لیبارٹری اور فارمیسی سمیت مختلف شعبہ جات کا
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجہ کے معیار اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جامع جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، ان ڈور وارڈز، لیبارٹری اور فارمیسی سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے براہِ راست بات چیت کرتے ہوئے سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا اور موقع پر موجود ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی کو بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں معیاری اور مفت علاج کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال، مشینری کی فعالیت اور ڈاکٹرز و عملے کی حاضری کو ہر وقت برقرار رکھنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بروقت اور باعزت طبی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اور عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *