ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ضلع جھنگ کے صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں ریونیو ریکوری اور عوامی شکایات کے ازالے میں ضلع جھنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جو ضلعی انتظامیہ کی مؤثر حکمت عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر اے ڈی سی
ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ضلع جھنگ کے صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں ریونیو ریکوری اور عوامی شکایات کے ازالے میں ضلع جھنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جو ضلعی انتظامیہ کی مؤثر حکمت عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر ڈاکٹر امتیاز محسن اور اے ڈی سی جی عامر محمود بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریونیو ریکوری، عوامی مسائل کے حل اور انتظامی معاملات میں شفافیت کے باعث ضلع جھنگ نے صوبہ بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے حکومت پنجاب کے اہم منصوبے “اپنا کھیت اپنا کاروبار” کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سکیم کے تحت 5 ایکڑ تک زرعی رقبہ صرف 100 روپے لیز پر فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں، کسانوں اور کاروباری افراد کو زرعی شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دیہی معیشت کی مضبوطی اور بے روزگاری میں کمی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے مزید بتایا کہ ضلع جھنگ میں مختلف ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جن میں سڑکوں ،پارکس کی تعمیر و مرمت، صفائی و نکاسی آب کے منصوبے، صحت و تعلیم کی سہولیات میں بہتری اور دیگر بنیادی عوامی منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام منصوبوں کی خود نگرانی کر رہی ہے تاکہ ان کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔
اس موقع پر صحافیوں کو مختلف انتظامی امور، ترقیاتی سکیموں اور عوامی شکایات کے ازالے کے نظام سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ صحافیوں نے مختلف عوامی مسائل کے حوالے سے سوالات کیے، جن کے ڈپٹی کمشنر نے تفصیلی جوابات دیے اور یقین دلایا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
ملاقات کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کا مؤثر ذریعہ ہے، اور میڈیا کی مثبت نشاندہی سے مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جھنگ کی ترقی اور عوامی خدمت کے مشن میں میڈیا کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے گا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *