728 x 90

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت پٹرولنگ پولیس کے سٹاف کی میٹنگ

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت پٹرولنگ پولیس کے سٹاف کی میٹنگ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیرِ صدارت پٹرولنگ پولیس کے سٹاف کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں شاہراہوں پر سیکیورٹی، جرائم کی روک تھام اور پٹرولنگ کے مجموعی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، میٹنگ کے دوران ڈی پی او جھنگ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے پٹرولنگ نظام کو مزید فعال، متحرک اور

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیرِ صدارت پٹرولنگ پولیس کے سٹاف کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں شاہراہوں پر سیکیورٹی، جرائم کی روک تھام اور پٹرولنگ کے مجموعی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، میٹنگ کے دوران ڈی پی او جھنگ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے پٹرولنگ نظام کو مزید فعال، متحرک اور نتیجہ خیز بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ویز اور لنک روڈز پر اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے ہاٹ اسپاٹس کی سائنسی بنیادوں پر نشاندہی کی جائے اور وہاں پٹرولنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی او ساجد حسین نے اس امر پر بھی زور دیا کہ پولیس وردی کا وقار افسران و جوانوں کے رویے اور کارکردگی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے غیر فعال پٹرولنگ، رسمی ناکہ بندیوں اور روایتی انداز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہر پٹرولنگ ٹیم اپنی ذمہ داری کے علاقے میں اپنی موجودگی کو نمایاں، مؤثر اور عوام کیلئے باعثِ اطمینان بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہوں پر شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جس کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ حکمتِ عملی اپناتے ہوئے پٹرولنگ کے نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos