728 x 90

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف تکنیکی گرانٹس کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف تکنیکی گرانٹس کی منظوری دیدی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتوں اور ڈویژنوں میں تکنیکی ضمنی گرانٹس سمیت کئی تجاویز کی منظوری دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا، جس میں کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی سہولتوں کی بہتری اوران کی فعالیت کیلئے دس کروڑ روپے اور بلوچستان میں تعینات

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتوں اور ڈویژنوں میں تکنیکی ضمنی گرانٹس سمیت کئی تجاویز کی منظوری دی ہے۔

کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا، جس میں کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی سہولتوں کی بہتری اوران کی فعالیت کیلئے دس کروڑ روپے اور بلوچستان میں تعینات پی اے ایس اور پی ایس پی افسران کے لئے وزیراعظم کے منظور کردہ مراعاتی پیکج کے سلسلے میں اکتیس کروڑ دس لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔

کمیٹی نے قومی ادارہ احتساب کے مصنوعی ذہانت کے نظام پر منتقلی اور نفاذ میں معاونت کیلئے سینتیس کروڑ بیس لاکھ روپے اور پاکستان ہاکی ٹیم کو آٹھ سال بعد عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرنے پر تین کروڑ روپے کا انعام دینے کی منظوری بھی دی۔

ای سی سی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے واجبات کی ادائیگی کی غرض سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کیلئے پانچ ارب نوے کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کے حوالے سے ایک سمری پر بھی غور کیا۔

کمیٹی نے آئی پی او 2022 کی درآمد اور برآمد اسکیم اور دوہزار اکیس کی برآمدی سہولت کی سکیم میں ترامیم کی منظوری دی، اس سے استعمال شدہ گاڑیاں اور گاڑیوں کے پرزے عارضی طور پر درآمد کئے جا سکیں گے جنہیں ایک آزمائشی منصوبے کے تحت مرمت اور تزئین و آرائش اور ایک سال بعد ان کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ برآمد کیا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos