728 x 90

بلوچستان میں کاروباری خواتین کیلئے پہلی اے آئی لیب کا افتتاح کردیا گیا ہے، سرفراز بگٹی

بلوچستان میں کاروباری خواتین کیلئے پہلی اے آئی لیب کا افتتاح کردیا گیا ہے، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کاروباری خواتین کیلئے پہلی اے آئی لیب کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے آج سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ پہلے مرحلے میں بیس کاروباری خواتین کو تربیت دی جا رہی ہے، جبکہ بعد میں اس

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کاروباری خواتین کیلئے پہلی اے آئی لیب کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے آج سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ پہلے مرحلے میں بیس کاروباری خواتین کو تربیت دی جا رہی ہے، جبکہ بعد میں اس پروگرام کو تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنک اسکوٹی، وظائف اور آسان قرضوں جیسے منصوبے صوبے میں خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos