728 x 90

عیدالاضحیٰ پر جھنگ ٹریفک پولیس کا خصوصی پلان جاری، غیر قانونی مویشی منڈیوں، تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ،ڈی ٹی او سعید اختر دھولکہ

عیدالاضحیٰ پر جھنگ ٹریفک پولیس کا خصوصی پلان جاری، غیر قانونی مویشی منڈیوں، تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ،ڈی ٹی او سعید اختر دھولکہ

عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس جھنگ نے شہریوں کی سہولت، تحفظ اور شاہراہوں پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنانے کیلئے جامع اور خصوصی ٹریفک مینجمنٹ پلان تشکیل دے دیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے شہریوں اور بیوپاریوں کے نام اہم ہدایتی پیغام جاری کیا

عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس جھنگ نے شہریوں کی سہولت، تحفظ اور شاہراہوں پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنانے کیلئے جامع اور خصوصی ٹریفک مینجمنٹ پلان تشکیل دے دیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے شہریوں اور بیوپاریوں کے نام اہم ہدایتی پیغام جاری کیا ہے۔

ڈی ٹی او نے کہا کہ عید کے دنوں میں سڑکوں کے کنارے اور ممنوعہ مقامات پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت ٹریفک جام اور حادثات کا باعث بنتی ہے، لہٰذا تمام بیوپاری اور خریدار صرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مویشی منڈیوں کا رخ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ سڑکوں پر غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے والوں اور ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے عناصر کی نگرانی کیلئے خصوصی ٹریفک اسکواڈز فیلڈ میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔ شاہراہوں پر ناجائز تجاوزات، رانگ پارکنگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی ٹی او سعید اختر دھولکہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی اور نظم و ضبط کا پیغام دیتی ہے، اس لیے تمام شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور شہر کو ٹریفک جام سے بچانے میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تعاون ہی محفوظ اور پرامن جھنگ کی ضمانت ہے جبکہ عوام کی حفاظت ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos