عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہتر نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے واسا جھنگ نے اپنے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور فیلڈ ٹیموں کو مکمل طور پر متحرک کر دیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا جھنگ سید صولت رضا شاہ نے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کرتے ہوئے سیوریج نظام اور فیلڈ آپریشنز کا تفصیلی
عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہتر نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے واسا جھنگ نے اپنے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور فیلڈ ٹیموں کو مکمل طور پر متحرک کر دیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا جھنگ سید صولت رضا شاہ نے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کرتے ہوئے سیوریج نظام اور فیلڈ آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے ایام میں سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کو ہر صورت فعال اور مؤثر رکھا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور نکاسی آب کی بہترین سہولیات کی فراہمی واسا جھنگ کی اولین ترجیح ہے، جبکہ عیدالاضحیٰ کے دوران سیوریج نظام کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا جھنگ نے فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ سیوریج لائنوں کی مسلسل نگرانی اور موصول ہونے والی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واسا جھنگ کا عملہ عید کے دنوں میں مکمل طور پر الرٹ اور متحرک رہے گا، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *