علی اکبر بھنڈر اور ساجد حسین نے دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں، صفائی کی صورتحال اور آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے عمل کا معائنہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے
علی اکبر بھنڈر اور ساجد حسین نے دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں، صفائی کی صورتحال اور آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے عمل کا معائنہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ عیدالاضحیٰ کے ایام میں دلجمعی، محنت اور جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مختلف مقامات پر شہریوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور صفائی انتظامات کے حوالے سے ان کا فیڈ بیک حاصل کیا۔
اس موقع پر عامر محمود بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی ستھرا پنجاب نے سینٹری سٹاف کے ہمراہ آگاہی کیمپ میں کھانا کھایا اور صفائی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ستھرا پنجاب کی ٹیمیں ضلع جھنگ کی چاروں تحصیلوں میں متحرک ہیں اور گھر گھر پہنچ کر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھا کر ٹھکانے لگانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ عید کے دوران صفائی کی بہترین صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *