خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
جھنگ

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ عیدالاضحیٰ پر دارالامان کا دورہ، خواتین اور بچوں میں عید کے تحائف تقسیم

عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ دارالامان جھنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وہاں مقیم خواتین اور بچوں سے ملاقات کر…

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ عیدالاضحیٰ پر دارالامان کا دورہ، خواتین اور بچوں میں عید کے تحائف تقسیم

عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ دارالامان جھنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وہاں مقیم خواتین اور بچوں سے ملاقات کر کے عید کی مبارکباد دی اور ان میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔دورے کے دوران دارالامان میں فراہم کی جانے والی سہولیات، انتظامات اور فلاحی اقدامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر عید کے تحائف کی تقسیم نے ماحول میں خوشی اور اپنائیت کا احساس مزید اجاگر کر دیا۔
ڈی پی او ساجد حسین نے اس موقع پر کہا کہ عید جیسے مواقع ہمیں معاشرے کے اُن طبقات کو خصوصی طور پر یاد رکھنے کا درس دیتے ہیں جو توجہ، حوصلہ افزائی اور احساسِ تحفظ کے زیادہ مستحق ہوتے ہیں۔ خواتین اور بچوں کا تحفظ، عزت اور فلاح ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ ایک مہذب معاشرے کی اصل پہچان یہی ہے کہ وہ اپنے کمزور اور سہارا طلب افراد کو تنہا نہ چھوڑے۔ عید کی حقیقی خوشی دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے میں ہے۔دورے کے اختتام پر خواتین اور بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے، جبکہ اس ہمدردانہ اقدام کو وہاں موجود افراد نے خوش آئند قرار دیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں