خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
جھنگ

جھنگ اور شورکوٹ میں ٹریفک حادثات، 6 افراد زخمی،ریسکیو

جھنگ اور شورکوٹ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے تین واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد…

جھنگ اور شورکوٹ میں ٹریفک حادثات، 6 افراد زخمی،ریسکیو

جھنگ اور شورکوٹ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے تین واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

پہلا حادثہ مدنی جٹ فیصل آباد روڈ جھنگ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 18 سالہ رمشاء اور 70 سالہ نوراں زخمی ہوگئیں۔ دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کیا گیا۔

دوسرا واقعہ موضع ڈوکہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سلپ ہوگئی، جس کے نتیجے میں 20 سالہ وقاص اور 9 سالہ علی حیدر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔

ادھر شورکوٹ میں چونگی پتن روڈ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 33 سالہ محمد طیب اور 25 سالہ محمد زبیر زخمی ہوگئے۔ دونوں افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں