خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
جھنگ

عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز، شہریوں کے تحفظ کیلئے جھنگ پولیس ہائی الرٹ،ڈی پی او جھنگ ساجد حسین سکیورٹی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں متحرک

وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے خود فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے مختلف پارکوں، تفریحی مقامات، اہم شاہراہوں…

عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز، شہریوں کے تحفظ کیلئے جھنگ پولیس ہائی الرٹ،ڈی پی او جھنگ ساجد حسین سکیورٹی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں متحرک

وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے خود فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے مختلف پارکوں، تفریحی مقامات، اہم شاہراہوں اور عوامی مراکز کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات، پولیس گشت اور ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کے پاس اسلحہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو الرٹ رہنے، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تاکید کی۔ڈی پی او نے کہا کہ جھنگ پولیس عید کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کیلئے شب و روز فرائض انجام دے رہی ہے، شہریوں نے مختلف مقامات پر پولیس کی متحرک موجودگی اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے جھنگ پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں