صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغامات میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک ہے جو بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کا احترام کرتا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ اٹھائیس برس قبل
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغامات میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک ہے جو بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کا احترام کرتا ہے۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ اٹھائیس برس قبل کئے گئے ایٹمی تجربات نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنایا اور ملک کو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا دیا۔
انہوں نے سائنسدانوں، انجینئرز اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی نے پاکستان کو یہ تاریخی کامیابی دلائی۔
انہوں نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں قومی قیادت اور اداروں کے کردار کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ علامہ محمد اقبال کے تصور اور قائداعظم محمد علی جناح کے عملی خواب کے مطابق پاکستان کا دفاع مضبوط اور قابل ہاتھوں میں ہے۔
انہوں نے یومِ تکبیر کو محض ایٹمی تجربات کی یاد نہیں بلکہ قومی وقار، قربانی، اتحاد اور دفاعِ وطن کے غیر متزلزل عزم کی علامت قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اور مسلح افواج کی تیاری دشمن کی جارحیت کیخلاف ایک مضبوط دفاعی حصارہے۔
اٹھائیسویں یوم تکبیر کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اورفضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواج کی جانب سے پاکستانی عوام کو دلی مبارکباددی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی سنگِ میل قوم کے اتحاد، استقامت ،ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی دفاعی اور تذویراتی صلاحیت ایک مقدس قومی امانت ہے جو خطے میں امن و استحکام، علاقائی سالمیت اور موثر دفاعی صلاحیت کی ضامن ہے۔
بیان کے مطابق مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ہر خطرے کیخلاف مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ثابت قدم ہیں اور ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہیں



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *