728 x 90

پاکستان۔چین کا پرامن بقائےباہمی کو فروغ دینے کیلئےملکرکام کرنےپراتفاق

پاکستان۔چین کا پرامن بقائےباہمی کو فروغ دینے کیلئےملکرکام کرنےپراتفاق

پاکستان اور چین نے کثیرالجہتی تعاون، پُرامن بقائے باہمی، باہمی احترام اور قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔  یہ اتفاق رائے نیویارک میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔ چینی وزیر خارجہ

پاکستان اور چین نے کثیرالجہتی تعاون، پُرامن بقائے باہمی، باہمی احترام اور قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

 یہ اتفاق رائے نیویارک میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اسٹریٹجک رابطوں کو مزید مضبوط بنانے، روایتی دوستی کو آگے بڑھانے اور ہر شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نئے دور میں ایک مزید قریبی چین-پاکستان مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات عوام کے لیے مزید فائدہ مند ہوں اور خطے میں امن و سلامتی کو فروغ ملے۔

 فریقین نے پاکستان-چین سدا بہار تزویراتی شراکت داری  کو مزید مضبوط بنانے اور آنے والی نسلوں کے لیے دوستی کے رشتوں کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos