728 x 90

ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سے جے جے وی ایل پلانٹ بحال

ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سے جے جے وی ایل پلانٹ بحال

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل( ایس آئی ایف سی )کی موثر سہولت کاری کے نتیجے میں جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کی بحالی توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی ہے۔ جے جے وی ایل کی بحالی ایس آئی ایف سی کی گزشتہ تین برسوں کی نمایاں کامیابیوں میں

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل( ایس آئی ایف سی )کی موثر سہولت کاری کے نتیجے میں جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کی بحالی توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی ہے۔

جے جے وی ایل کی بحالی ایس آئی ایف سی کی گزشتہ تین برسوں کی نمایاں کامیابیوں میں شمار کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے ایک اہم قومی اثاثے کو دوبارہ فعال بنایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پانچ برس سے بند پڑا یہ منصوبہ پاکستان کا جدید اوٹوف (OTTOF) ٹیکنالوجی سے لیس پہلا گیس پراسیسنگ پلانٹ ہے، جس کی بندش کے باعث ملک 3 لاکھ 17 ہزار ٹن مقامی ایل پی جی کی پیداوار سے محروم رہا جبکہ قومی معیشت کو تقریبا 94 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

ایس آئی ایف سی نے 2024 میں منصوبے کی بحالی کے لیے مربوط کوششوں کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں طویل عرصے سے تعطل کا شکار یہ منصوبہ دوبارہ قومی معیشت اور توانائی کے شعبے کا فعال حصہ بن گیا۔

چیئرمین ایسوسی ایٹڈ گروپ اقبال ظفر الدین احمد نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی نے 25 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے اس منصوبے کی بحالی میں بھرپور معاونت فراہم کی، جو گزشتہ پانچ برس سے بند تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی مدد اور رہنمائی کے بغیر قومی اہمیت کے اس منصوبے کی بحالی ممکن نہ تھی۔ ان کے مطابق منصوبہ ملک کے لیے سالانہ تقریبا 20 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کی بچت کا باعث بنے گا۔

اقبال ظفر الدین احمد نے مزید کہا کہ منصوبے کی بحالی سے تقریبا 5 ہزار افراد کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پلانٹ کی بحالی سے توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کو فروغ ملے گا، زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور صنعتی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔ ایس آئی ایف سی قومی اہمیت کے منصوبوں کی بحالی اور ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos