جھنگ میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق نیو بائی پاس گوجرہ روڈ پر تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 35 سالہ نسیم بی بی اور 14 سالہ سجاد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم
جھنگ میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق نیو بائی پاس گوجرہ روڈ پر تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 35 سالہ نسیم بی بی اور 14 سالہ سجاد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔
دوسرا حادثہ سرگودھا روڈ پر اقرا میڈیکل کمپلیکس کے قریب پیش آیا، جہاں سڑک عبور کرتے ہوئے دو افراد ایک گاڑی کی زد میں آ گئے۔ حادثے میں 78 سالہ صابر علی اور 18 سالہ بشریٰ بی بی زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں حادثات لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *