728 x 90

جھنگ انتظامیہ کی جانب سے سینیٹری ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ، عید صفائی آپریشن کی خدمات کو سراہا گیا

جھنگ انتظامیہ کی جانب سے سینیٹری ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ، عید صفائی آپریشن کی خدمات کو سراہا گیا

جھنگ: عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنانے والے سینیٹری ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (ADCR) اور اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ کی جانب سے ایک خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر افسران نے عید آپریشن کے دوران

جھنگ: عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنانے والے سینیٹری ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (ADCR) اور اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ کی جانب سے ایک خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر افسران نے عید آپریشن کے دوران سینیٹری ورکرز کی انتھک محنت، لگن اور ذمہ داری کے احساس کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں صفائی عملے کا کردار نہایت اہم اور قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے مصروف ایام میں ورکرز نے دن رات محنت کر کے آلائشوں کی بروقت تلفی اور صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا، جس سے شہریوں کو سہولت میسر آئی۔

ظہرانے کے دوران صفائی عملے سے ملاقات بھی کی گئی اور ان کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محنتی ملازمین کی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ وہ مزید جذبے اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos