ماہ مئی کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین کی قیادت میں جھنگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مربوط کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ مختلف آپریشنز کے دوران 14 خطرناک کریمنل گینگز کے 36 ارکان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے 1
ماہ مئی کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین کی قیادت میں جھنگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مربوط کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ مختلف آپریشنز کے دوران 14 خطرناک کریمنل گینگز کے 36 ارکان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے 1 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران ضلع بھر سے 148 اشتہاری مجرمان اور 12 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 41 ملزمان کو حراست میں لیا گیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔
منشیات کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم کے تحت 105 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 65.96 کلوگرام چرس، 3.20 کلوگرام ہیروئن، 884 لیٹر شراب اور 300 لیٹر لہن برآمد کی گئی، جسے نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کی مؤثر کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ جھنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری رہے گا اور کسی بھی جرائم پیشہ عنصر کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے لیے جھنگ میں کوئی جگہ نہیں اور ایسے عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *