728 x 90

وزیراعظم کی پاک – چین مفاہمتی یادداشتوں پرعملدرآمد کی ہدایت

وزیراعظم کی پاک – چین مفاہمتی یادداشتوں پرعملدرآمد کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہانگژو میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں کو جلد باقاعدہ معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران ہانگژو میں منعقدہ پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران کیے گئے فیصلوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہانگژو میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں کو جلد باقاعدہ معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وہ اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران ہانگژو میں منعقدہ پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران کیے گئے فیصلوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ صنعتی، زرعی اور تکنیکی تعاون کے فروغ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

اُنہوں نے کہا کہ زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور پاک۔چین مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائی جا سکے گی۔

وزیر اعظم نے چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے درمیان تعاون کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت بھی کی ۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان کاروباری روابط میں غیرمعمولی اضافہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔

ہانگژو میںگزشتہ ماہ کی چوبیس تاریخ کو منعقدہ پاکستان۔چین B2Bکانفرنس میں ایک سوتئیس پاکستانی اور چار سو چھتیس چینی کمپنیوں نے شرکت کی،جہاں تقریبا سات ارب چون کروڑ ڈالر مالیت کی دوسوسات مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز، مصنوعی ذہانت ،کھادوں ، بیجوں ، جدید زرعی آلات ، ماہی پروری اورفوڈ پروسیسنگ کے شعبوں میں وسیع تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

بائیوٹیکنالوجی اور ویکسین کی تیاری سمیت جدید صنعتی شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے مفاہمتی یاداشتوںپربھی دستخط کئے گئے ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos