728 x 90

محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے وسائل کی بہتری کا عمل تیز، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ

محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے وسائل کی بہتری کا عمل تیز، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جھنگ پولیس نے اپنے انتظامی و آپریشنل وسائل کی بہتری کا عمل تیز کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے مختلف یونٹس میں موجود سرکاری گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جھنگ پولیس نے اپنے انتظامی و آپریشنل وسائل کی بہتری کا عمل تیز کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے مختلف یونٹس میں موجود سرکاری گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان میں موجود فنی نقائص کو فوری طور پر دور کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او ساجد حسین نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حساس ایام میں پولیس کا فوری رسپانس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، لہٰذا تمام سرکاری گاڑیوں کو مکمل طور پر فعال، محفوظ اور ہر وقت آپریشنل حالت میں رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے جان و مال کے تحفظ اور سکیورٹی ڈیوٹی کی بہترین انجام دہی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال بنایا جا رہا ہے۔ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور سکیورٹی انتظامات کے ہر پہلو کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos