پاکستانی معیشت کیلئے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر ملک کے تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات نے مئی 2026 کے تجارتی اعدادوشمار سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ مشیر خزانہ خرم شہزاد نے رپورٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے
پاکستانی معیشت کیلئے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر ملک کے تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات نے مئی 2026 کے تجارتی اعدادوشمار سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔
مشیر خزانہ خرم شہزاد نے رپورٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مئی کے دوران برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کے باعث تجارتی فرق میں نمایاں کمی آئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق مئی میں برآمدات میں 10 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 39 فیصد تک کم ہوا۔
مشیر خزانہ کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکانٹس کے ذریعے آنے والے فنڈز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ آئی ٹی برآمدات اور ترسیلات زر میں بھی بہتری کا رجحان برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک معیشت میں بہتری اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *