جھنگ اور 18 ہزاری میں پیش آنے والے مختلف واقعات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے تمام واقعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کیا۔ پہلا واقعہ جھنگ کے پرانے بائی پاس بھکر روڈ پر پیش آیا
جھنگ اور 18 ہزاری میں پیش آنے والے مختلف واقعات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے تمام واقعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کیا۔
پہلا واقعہ جھنگ کے پرانے بائی پاس بھکر روڈ پر پیش آیا جہاں گھریلو تنازعے کے باعث رشتہ داروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 55 سالہ ریاض، 40 سالہ کوثر بی بی اور 14 سالہ ثریا بی بی شامل ہیں۔
دوسرا واقعہ تھتھا محلہ شیخ علی دربار روڈ پر پیش آیا جہاں پرانی دشمنی کی بنا پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ جھگڑے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔ زخمیوں میں 45 سالہ شرما بی بی، 25 سالہ مافیہ اور 60 سالہ سجاول شامل ہیں۔
دریں اثنا 18 ہزاری کے علاقہ رحمان پمپ لیہ روڈ پر ایک تیز رفتار کار نے سائیکل سوار کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہوگئی۔ حادثے میں 26 سالہ محمد عرفان ولد محمد رمضان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو تحویل میں لے کر پولیس کی نگرانی میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال 18 ہزاری منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *