ضلع جھنگ اور شورکوٹ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور ایمرجنسی نوعیت کے واقعات پیش آئے جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی اور متاثر ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے تمام واقعات پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق شورکوٹ
ضلع جھنگ اور شورکوٹ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور ایمرجنسی نوعیت کے واقعات پیش آئے جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی اور متاثر ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے تمام واقعات پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
تفصیلات کے مطابق شورکوٹ روڈ پر اڈا قائم بھروانہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ایک راہگیر کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 65 سالہ محمد سلیم ولد عبد الکریم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ متوفی گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے علاقے میں بھیک مانگ کر گزارا کر رہا تھا۔ پولیس کی موجودگی میں لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔ متوفی کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ دونوں ٹانگیں بری طرح کچلی گئیں۔
دوسرا واقعہ مویشی منڈی منک موڑ، ٹوبہ روڈ پر پیش آیا جہاں 32 سالہ افضل قیوم ولد شاہ بیگ کے بارے میں اطلاع ملی کہ اسے مبینہ طور پر کسی نے نشہ آور چیز کھلا دی ہے۔ ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو ابتدائی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔
اسی طرح مریم نواز ہسپتال گڑھ مہاراجہ، اے پی سیال کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 35 سالہ محمد اشتیاق ولد محمد بخش اور 19 سالہ محمد سبحان ولد محمد رفیق شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال اے پی سیال منتقل کر دیا۔
ایک اور واقعہ موضع یارے والا، شورکوٹ سٹی میں پیش آیا جہاں اطلاع موصول ہوئی کہ ایک خاتون کو مبینہ طور پر نیند آور گولیاں کھلا دی گئی ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر 65 سالہ اقبال بی بی زوجہ محمد افضل کو طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔
















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *