728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، آو¿ٹ ڈور اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، آو¿ٹ ڈور اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے علاج معالجہ، ادویات کی دستیابی اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں کی آراءسننے کے بعد متعلقہ افسران کو طبی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر ملازمین کی حاضری بھی چیک کی اور ہدایت کی کہ تمام طبی عملہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ادویات کے سٹاک اور مریضوں کو مفت فراہم کی جانے والی ادویات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ادویات کی دستیابی ہر وقت یقینی بنائی جائے اور کسی مریض کو ضروری دوا کے حصول میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی ستھرائی، مریضوں کی سہولت اور علاج معالجہ کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos