چار روز قبل لاپتہ ہونے والی 18 سالہ عیشال فاطمہ بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچائے جانے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئی۔ پولیس کے مطابق نوجوان لڑکی کو نامعلوم افراد بے ہوشی کی حالت میں علی احمد خان اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے، جس کے بعد اسے تشویشناک حالت کے
چار روز قبل لاپتہ ہونے والی 18 سالہ عیشال فاطمہ بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچائے جانے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئی۔ پولیس کے مطابق نوجوان لڑکی کو نامعلوم افراد بے ہوشی کی حالت میں علی احمد خان اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے، جس کے بعد اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عیشال فاطمہ کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہی، تاہم طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔ واقعے کے بعد اسپتال میں لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہونے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق عیشال فاطمہ 4 جون کو لاپتہ ہوئی تھی جبکہ 7 جون کو نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر ملزمان تک پہنچنے کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے اور انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *