ضلع جھنگ میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات، ایک گھریلو حادثے اور فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعات میں مجموعی طور پر پانچ افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا اور فیکٹری میں لگی آگ پر قابو
ضلع جھنگ میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات، ایک گھریلو حادثے اور فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعات میں مجموعی طور پر پانچ افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا اور فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ قادر پور کے علاقے چھٹا بخشہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 22 سالہ سلمان ولد ممتاز اور 35 سالہ صداقت خان ولد اسماعیل خان زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔
دوسرا واقعہ چک نمبر 452 اہیراں والا، گوجرہ روڈ پر پیش آیا جہاں گھر کا مین گیٹ بند کرتے وقت بوسیدہ دیوار اچانک گر گئی۔ دیوار گرنے سے 13 سالہ بچی نبیلہ دختر عبدالغفور زخمی ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور بچی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
اسی دوران ایوب چوک سرگودھا روڈ پر ایک ہائی ایس وین اور رکشہ کے درمیان حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 60 سالہ شفیق ولد حفیظ اور 15 سالہ ارماب دختر سعید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
ادھر فیصل آباد روڈ پر اتفاق کانٹا کے قریب واقع ایک کاٹن فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے فائر وہیکلز اور موٹر بائیک ایمبولینس روانہ کیں جبکہ واپڈا حکام کو بھی آگاہ کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تمام واقعات میں فوری رسپانس کو یقینی بنایا گیا، جس کے باعث زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ فیکٹری میں لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *