محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین اور ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے
محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین اور ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، ضلعی امن کمیٹی کے اراکین، جلوسوں و مجالس کے منتظمین اور لائسنسداران نے شرکت کی۔اس موقع پر محرم الحرام کے دوران سکیورٹی، ٹریفک انتظامات، مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں سٹی اور صدر سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔شرکاء نے بین المسالک رواداری، باہمی احترام اور بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔علماء کرام، امن کمیٹی کے اراکین اور منتظمین نے جھنگ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ قیامِ امن اور شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ محرم الحرام کے دوران کسی بھی شرپسند، قانون شکن یا امن دشمن عنصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس عوام کے تعاون سے ایک محفوظ اور پُرامن ماحول کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *