728 x 90

چنگال کے 37 سال مکمل، جھنگ پریس کلب میں پروقار سالگرہ تقریب، کنور شوکت علی اور کنور محمد علی کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین

چنگال کے 37 سال مکمل، جھنگ پریس کلب میں پروقار سالگرہ تقریب، کنور شوکت علی اور کنور محمد علی کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین

جھنگ پریس کلب میں مقامی اخبار و نیوز پلیٹ فارم “چنگال” کے 37 سال مکمل ہونے پر ایک پروقار سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، صحافیوں، سماجی و سیاسی رہنماؤں اور چنگال نیوز کی ٹیم نے شرکت کی۔ تقریب میں چنگال کی صحافتی خدمات

جھنگ پریس کلب میں مقامی اخبار و نیوز پلیٹ فارم “چنگال” کے 37 سال مکمل ہونے پر ایک پروقار سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، صحافیوں، سماجی و سیاسی رہنماؤں اور چنگال نیوز کی ٹیم نے شرکت کی۔ تقریب میں چنگال کی صحافتی خدمات اور مقامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اس کے کردار کو سراہا گیا۔

تقریب میں ایم ڈی واسا جھنگ سید صولت رضا، سی او ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ریاض مارتھ سمیت دیگر شخصیات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ شرکاء نے چنگال کی 37 سالہ صحافتی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے ہمیشہ عوامی مسائل کی نشاندہی، حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور صحافتی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں سینئر صحافی کنور شوکت علی اور کنور محمد علی کی صحافتی خدمات کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیات نے صحافت کے میدان میں دیانتداری، جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی روشن مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ چنگال نے گزشتہ 37 برسوں کے دوران عوام کی آواز بن کر علاقے کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ شرکاء نے چنگال کی مزید ترقی، کامیابی اور صحافتی سفر کے تسلسل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صحافی برادری اور مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے چنگال نیوز کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اس کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos