728 x 90

جے یو آئی کا 11 جولائی قصور کانفرنس میں بھرپور شرکت کا اعلان، حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید

جے یو آئی کا 11 جولائی قصور کانفرنس میں بھرپور شرکت کا اعلان، حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ضلع جھنگ کی مجلسِ عمومی کا ایک اہم اجلاس مدرسہ عبدالرحمن بن عوف میں ضلعی امیر مولانا قاری محمد طارق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جے یو آئی پنجاب کے قائم مقام امیر مولانا صفی اللہ نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 11

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ضلع جھنگ کی مجلسِ عمومی کا ایک اہم اجلاس مدرسہ عبدالرحمن بن عوف میں ضلعی امیر مولانا قاری محمد طارق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جے یو آئی پنجاب کے قائم مقام امیر مولانا صفی اللہ نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 11 جولائی کو ضلع قصور کے علاقے پھول نگر میں منعقد ہونے والی تحفظِ دینی مدارس و حقوقِ عوام کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن تاریخی خطاب کریں گے، جبکہ ضلع جھنگ سے کارکنوں کے بڑے قافلے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مولانا صفی اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا عوام کے ساتھ کھلی زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں امیر طبقے کے مفادات کا تحفظ کیا گیا، جبکہ مہنگائی سے متاثرہ غریب عوام کو صرف وعدوں پر ٹرخا دیا گیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے سے خائف دکھائی دیتی ہے، لہٰذا صوبے میں فوری طور پر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے بجٹ کو روایتی سرمایہ دارانہ بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاگیردار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، جبکہ پنجاب میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں صرف 3.5 فیصد اضافہ انتہائی ناانصافی ہے، کیونکہ وفاق اور دیگر صوبوں میں پنشن میں 7.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں 11 جولائی کی کانفرنس کی تیاریوں، تنظیمی امور اور سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا مصدوق حسین شاہ، عبدالرحمن عزیز، قاری اقبال حیدری، قاری عبدالمالک، مولانا ریاض لغاری، مولانا غلام اکبر، ڈاکٹر شفیق صدیقی، مولانا ثمامہ سراج، مولانا دلدار علی، مولانا مسرور حسین شاہ، نصراللہ حسن ڈھڈی، مولانا محمد اکبر، مولانا فرحان، ڈاکٹر ذوالقرنین کھوکھر، مولانا سہیل، قاری عثمان فاروقی اور دیگر رہنماؤں نے ایجنڈے کے مختلف نکات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور کانفرنس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos