728 x 90

ڈی ایس پی محمد شہزاد گل کے اعزاز میں الوداعی تقریب، جھنگ پولیس کا شاندار خراجِ تحسین

ڈی ایس پی محمد شہزاد گل کے اعزاز میں الوداعی تقریب، جھنگ پولیس کا شاندار خراجِ تحسین

ضلع پولیس جھنگ کی جانب سے ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی محمد شہزاد گل کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساجد حسین، ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر، ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ تقریب

ضلع پولیس جھنگ کی جانب سے ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی محمد شہزاد گل کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساجد حسین، ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر، ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مقررین نے ڈی ایس پی محمد شہزاد گل کی محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر، دیانتدارانہ اور پیشہ ورانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ محمد شہزاد گل نے اپنی ملازمت کے دوران فرض شناسی، ایمانداری اور عوامی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین اور دیگر سینئر پولیس افسران نے ریٹائر ہونے والے افسر کو اعزازی شیلڈ، پھولوں کے گلدستے اور یادگاری تحائف پیش کیے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ڈی پی او ساجد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریٹائرمنٹ سرکاری ملازمت کے ایک باب کا اختتام ضرور ہے، لیکن محکمہ پولیس کے ساتھ وابستگی اور خدمات ہمیشہ قابل قدر رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائر پولیس افسران کے لیے جھنگ پولیس کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور ان کے تجربات سے مستقبل میں بھی رہنمائی حاصل کی جاتی رہے گی۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ڈی ایس پی محمد شہزاد گل کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں بھرپور انداز میں الوداع کہا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos