ریسکیو 1122 جھنگ نے ماہ جون 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 34,850 فون کالز موصول ہوئیں، جن میں 7,482 ایمرجنسی کالز پر فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو بروقت امداد فراہم کی گئی، جبکہ مختلف حادثات میں 135 افراد جان کی بازی ہار
ریسکیو 1122 جھنگ نے ماہ جون 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 34,850 فون کالز موصول ہوئیں، جن میں 7,482 ایمرجنسی کالز پر فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو بروقت امداد فراہم کی گئی، جبکہ مختلف حادثات میں 135 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق موصول ہونے والی کالز میں 22,012 غیر متعلقہ یا غیر ضروری کالز، 5,347 معلوماتی نوعیت کی کالز جبکہ صرف 9 فیک یا رونگ کالز شامل تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق جون کے دوران ریسکیو ٹیموں نے 875 ٹریفک حادثات، 5,780 میڈیکل ایمرجنسیز، 36 آتشزدگی کے واقعات، 168 جرائم سے متعلق ایمرجنسیز، 4 ڈوبنے کے واقعات، 3 عمارت گرنے کے حادثات، 177 بلندی سے گرنے کے واقعات اور 439 دیگر ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیاں انجام دیں۔
رپورٹ کے مطابق ماہ جون میں ریسکیو 1122 جھنگ کا مجموعی اوسط ریسپانس ٹائم 9.54 منٹ رہا، جبکہ آتشزدگی کے واقعات میں اوسط ریسپانس ٹائم 11.56 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران روزانہ اوسطاً 249 ایمرجنسیز پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کی۔
ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 9,960 متاثرین کو امدادی خدمات فراہم کیں، جن میں 6,561 افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ 3,264 مریضوں کو محفوظ طریقے سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 135 افراد جاں بحق ہوئے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ سلطان محمود نے کہا کہ ریسکیو 1122 کا بنیادی مقصد شہریوں کو بروقت، معیاری اور پیشہ ورانہ ایمرجنسی خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں شب و روز عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور شہریوں سے اپیل کی کہ ایمرجنسی نمبر 1122 کا استعمال صرف حقیقی ہنگامی صورتحال میں کیا جائے، غیر ضروری اور رونگ کالز سے گریز کیا جائے تاکہ ضرورت مند افراد کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی، احتیاط اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنا قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ حادثات کی روک تھام میں عوامی تعاون بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *