728 x 90

وزیراعظم کی پاکستانی سفارتخانوں کو ملکی افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع کی نشاندہی کی ہدایت

وزیراعظم کی پاکستانی سفارتخانوں کو ملکی افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع کی نشاندہی کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کی افرادی قوت بالخصوص نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع کی نشاندہی کیلئے کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کی افرادی قوت بالخصوص نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع کی نشاندہی کیلئے کوششیں تیز کریں۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت افرادی قوت سے مالا مال ہے اور حکومت نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر مسابقتی تعلیم، ہنر اور روزگار کے عالمی مواقع سے مستفید ہونے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے وزارت اوورسیز پاکستانیز، فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے قومی کمیشن اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کو ہدایت کی کہ وہ افرادی قوت بالخصوص نوجوانوں کیلئے فنی ترقی، زبان سیکھنے کی تربیت اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اسناد کا حصول یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے پاکستانی سفارتخانوں کو بیرون ملک ملازمتوں کے مواقع سے متعلق معلومات جمع کرنے اور فراہمی کا کام تیز کرنے اور متعلقہ اعداد و شمار فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے تمام متعلقہ اداروں سے کہا کہ وہ پاکستانی سرٹیفیکیشن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ تعاون مضبوط کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہنر مند پاکستانی کارکنوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے ممالک کیلئے زبان کی تربیت اور سرٹیفیکیشن فراہم کی جانی چاہئے۔

انہوں نے NAVTTC کے تحت کام کرنے والے فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے اداروں کی کارکردگی اور کنٹری آف ڈیسٹینیشن سنٹرز کے قیام سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب پر آٹھ لاکھ سے زائد نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستانیوں کو ان شعبوں میں ملازمتوں کے لیے تیار کرنے کی غرض سے تربیتی پروگرام جاری ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos