728 x 90

ریسکیو نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی،ٹریفک حادثے میں زخمی بچے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی رقم وآپس کردی

ریسکیو نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی،ٹریفک حادثے میں زخمی بچے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی رقم وآپس کردی

آج ٹوبہ روڈ لالہ زار کالونی کے قریب موٹرسائیکل اور سائیکل کے حادثے میں زخمی ہونے والے 12 سالہ حسنین ولد مظہر کی دو لاکھ روپے نقد رقم بحفاظت اس کے لواحقین کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیم روڈ ٹریفک حادثے کی اطلاع پر فوری طور پر جائے حادثہ پر

آج ٹوبہ روڈ لالہ زار کالونی کے قریب موٹرسائیکل اور سائیکل کے حادثے میں زخمی ہونے والے 12 سالہ حسنین ولد مظہر کی دو لاکھ روپے نقد رقم بحفاظت اس کے لواحقین کے حوالے کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیم روڈ ٹریفک حادثے کی اطلاع پر فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی، جہاں زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو کارروائی کے دوران زخمی بچے کے پاس موجود دو لاکھ روپے نقد رقم ریسکیو اہلکاروں کو ملی، جسے مکمل دیانت داری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
رقم وصول کرنے پر زخمی بچے کے لواحقین نے ریسکیو 1122 جھنگ کی ٹیم کی ایمانداری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ کردار کو بھرپور سراہتے ہوئے دلی تشکر کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ، سلطان محمود نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیانت داری، امانت داری اور انسانیت کی خدمت ریسکیو 1122 کی بنیادی اقدار ہیں، اور ہمارے ریسکیورز ہر مشکل گھڑی میں ان اصولوں پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos