ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے شہر میں جاری سیوریج بحالی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا صولت رضا نے سیٹلائٹ ٹاون، ایوب چوک اور سرگودھا روڈ پر جاری سیوریج بحالی کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کام کی موجودہ پیش رفت
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے شہر میں جاری سیوریج بحالی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا صولت رضا نے سیٹلائٹ ٹاون، ایوب چوک اور سرگودھا روڈ پر جاری سیوریج بحالی کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کام کی موجودہ پیش رفت اور تکمیل کے شیڈول سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں، معیارِ تعمیر، مشینری کی دستیابی اور فیلڈ میں موجود عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو، اس مقصد کے لیے منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور مقررہ مدت کے اندر کام مکمل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے واضح کیا کہ سیوریج بحالی منصوبے شہریوں کو بہتر نکاسی آب کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نہایت اہم ہیں، لہٰذا ان پر کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام سیوریج سائٹس پر حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، مناسب بیریئرز، وارننگ سائن بورڈز اور رات کے وقت حفاظتی لائٹس نصب کی جائیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے، کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ذریعے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو بہتر شہری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *