728 x 90

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے یہ بات آج کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چار روز کے دوران دہشت گردی کے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے یہ بات آج کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چار روز کے دوران دہشت گردی کے کئی سنگین واقعات پیش آئے، جن میں عام شہریوں کے علاوہ پولیس اور مسلح افواج کے اہلکار بھی شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 54 دہشت گرد مارے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پوری قوم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلاشبہ دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورکس کو پاکستان کے مشرقی ہمسایہ ملک سے اسلحہ اور مالی معاونت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افغان سرحد کے پار سے بھی پاکستان کے اندر حملے کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر حاصل ہونے والی عزت اور معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی فتح فتنۂ الخوارج سے برداشت نہیں ہو رہی۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک کو پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی عظیم قربانیوں پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم پر متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیںگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ملک کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی حیثیت اورسفارتی اور حالیہ اسٹریٹجک کامیابیوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے عزائم کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے اجلاس کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومتِ بلوچستان کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کوششوں کو تیز کیا جائے گا اور صوبے اور ملک بھر میں امن کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔

اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان، وفاقی وزراء احد خان چیمہ اور عطا اللہ تارڑ، اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے شرکت کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos