وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کروشیا کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، روابط، زراعت، سیاحت اور ہنرمند افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وہ کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلِچ راڈمان سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کروشیا کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، روابط، زراعت، سیاحت اور ہنرمند افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وہ کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلِچ راڈمان سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کروشیا کے وزیر خارجہ اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی احترام، خیرسگالی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کروشیا کے صدر زوران میلانوویچ اور وزیراعظم آندرے پلینکوویچ کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے سرکاری دورے کی پرخلوص دعوت دی۔
اس موقع پر کروشیا کے وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا دورہ ان کیلئے باعثِ اعزاز ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *