چک نمبر 454 سہو والا، لنک 7th مائل فیصل آباد روڈ پر تیز بارش کے باعث ایک رہائشی مکان کی کمزور چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 جھنگ کنٹرول روم نے فوری طور پر دو ایمبولینسز اور ایک
چک نمبر 454 سہو والا، لنک 7th مائل فیصل آباد روڈ پر تیز بارش کے باعث ایک رہائشی مکان کی کمزور چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 جھنگ کنٹرول روم نے فوری طور پر دو ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر روانہ کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا اور تمام متاثرین کو ملبے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
حادثے میں 70 سالہ بکھاں بی بی زوجہ کبیر اور 18 سالہ عون محمد ولد نور محمد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 75 سالہ اللہ جوائی ولد کبیر، 50 سالہ اللہ دتہ ولد محمد اور 24 سالہ محسن رضا ولد نور حسین زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ دو زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ ایک زخمی کو مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لواحقین کی درخواست پر جاں بحق افراد کی میتیں ہسپتال منتقل نہیں کی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شدید بارشوں کے دوران خستہ حال عمارتوں، کمزور چھتوں اور بوسیدہ دیواروں کے قریب رہنے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی نمبر پر اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *