728 x 90

بحری اصلاحات کے تحت پپری ملٹی لاجسٹکس پارک کی تعمیر پر تیزی سے عملدرآمد جاری

بحری اصلاحات کے تحت پپری ملٹی لاجسٹکس پارک کی تعمیر پر تیزی سے عملدرآمد جاری

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پپری ملٹی لاجسٹکس پارک کی تعمیر پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ منصوبے سے کارگو کی ترسیل، بندرگاہی رابطوں اور لاجسٹکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ نیشنل لاجسٹک کارپوریشن سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر الطاف قادر باجوہ کے مطابق این ایل سی اور ڈی پی

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پپری ملٹی لاجسٹکس پارک کی تعمیر پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔

منصوبے سے کارگو کی ترسیل، بندرگاہی رابطوں اور لاجسٹکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

نیشنل لاجسٹک کارپوریشن سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر الطاف قادر باجوہ کے مطابق این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے اشتراک سے 2.46 ارب روپے کا منصوبہ زیرِ تکمیل ہے۔ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کو ملانے کیلئے 1.5 کلومیٹر طویل ریلوے لنک تعمیر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پپری میں ریلوے فریٹ کنٹینر اور ملٹی لاجسٹکس پارک قائم کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں ویئر ہائوس، کنٹینر اسٹوریج، وہیکل پارکنگ اور انتظامی بلاکس قائم کئے جا رہے ہیں۔

37,700 مربع میٹر ہارڈ اسٹینڈنگ ایریا میں بیک وقت 260 کنٹینرز اور ٹرکوں کی گنجائش ہوگی۔

اپ کنٹری سے آنے والے ٹریلرز کو پپری لاجسٹکس پارک منتقل کر کے کارگو کو ریل کے ذریعے بندرگاہوں تک پہنچایا جائیگا۔

منصوبے سے کراچی میں داخل ہونے والے 250 سے 500 ٹریلرز کا دبائو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos