728 x 90

وزیرخزانہ کا پاکستان کے ریفائنری شعبے کو جدید بنانے کیلئے ہنی ویل ٹیکنالوجیز کی تجویز کا خیرمقدم

وزیرخزانہ کا پاکستان کے ریفائنری شعبے کو جدید بنانے کیلئے ہنی ویل ٹیکنالوجیز کی تجویز کا خیرمقدم

ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر اور جنرل منیجر بیر گلیکمین کی قیادت میں ایک وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے ریفائنری کے شعبے کو جدید بنانے اور اس میں توسیع کیلئے ہنی ویل کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔ انہوں

ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر اور جنرل منیجر بیر گلیکمین کی قیادت میں ایک وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے ریفائنری کے شعبے کو جدید بنانے اور اس میں توسیع کیلئے ہنی ویل کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کی مقامی تیل صاف کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اور درآمدی پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی توانائی کے تحفظ، صنعتی ترقی اور پائیدار معاشی نمو کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos