وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹمز ایکسپو کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نمائش ان ٹیکنالوجیز میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ روبوٹکس اور خودکار ٹیکنالوجیز کی اہم شعبوں، بالخصوص
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹمز ایکسپو کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نمائش ان ٹیکنالوجیز میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ روبوٹکس اور خودکار ٹیکنالوجیز کی اہم شعبوں، بالخصوص زراعت میں پانی، کھاد اور کیڑے مار ادویات کے بہتر استعمال اور موسمیاتی مسائل سے مؤثر طور پر نمٹتے ہوئے کسانوں کی مدد کے ذریعے نمایاں تبدیلی لا رہی ہیں۔
مقامی سطح پر ٹیکنالوجی کی ترقی میں پاکستان کی پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک نے دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں خودکار صلاحیتوں کے حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملک میں تیار کی جانے والی جدید ٹیکنالوجیز کو کامیابی کے ساتھ اپنایا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اب کئی جدید آلات مکمل طور پر پاکستان میں تیار اور اسمبل کیے جا رہے ہیں، جبکہ مقامی سطح پر ڈرونز کی تیاری کی شرح 60 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
معرکہِ حق میں کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کی جانب سے اپنی زمینی اور سائبر سرحدوں کے تحفظ کے لیے جدید خودکار نظاموں کے موثر استعمال کا مشاہدہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جامعات، تحقیقی ادارے، سٹارٹ اپس، صنعتیں اور زرعی شعبے سے وابستہ افراد کو جدید مضبوط قومی نظام تشکیل دینے کیلئے ملکر کام کرنا چاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سپارک اینڈ ایلیویٹ پروگرام شروع کر رہی ہے جس کا مقصد تحقیق کو عالمی سطح پر مسابقتی ٹیکنالوجیز، کاروباری اداروں اور اعلی معیار کی ملازمتوں میں تبدیل کرنا ہے۔
شہباز شریف نے پاکستان کے ٹیکنالوجی کے نظام میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے دو کروڑ ڈالر کے ابتدائی فنڈ کے ساتھ پاکستان وینچر فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *