وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب سے یو ایس انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے نمائندوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے توانائی، آئی ٹی، انفراسٹرکچر، معدنیات، خوراک اور زراعت جیسے ترجیحی شعبوں میں ڈی ایف سی کے بھرپور تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈی ایف سی
وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب سے یو ایس انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے نمائندوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے توانائی، آئی ٹی، انفراسٹرکچر، معدنیات، خوراک اور زراعت جیسے ترجیحی شعبوں میں ڈی ایف سی کے بھرپور تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے ڈی ایف سی کی جانب سے بندرگاہوں، ٹیلی کمیونیکیشن، آئی ٹی، توانائی، معدنیات، دواسازی، مینوفیکچرنگ، اور سپلائی چین کی بہتری جیسے اہم شعبہ جات پر خصوصی توجہ کا خیر مقدم کیا۔
مذاکرات میں پاکستان میں ڈی ایف سی (DFC) کی نمائندگی قائم کرنے کے امکان اور امریکی کانگریس کے مستقبل کے وفود کے ساتھ رابطے کے امور کا بھی احاطہ کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *