وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے چناب سے ملحقہ نشیبی علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ محکموں کی جانب سے کیے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران فلڈ ریلیف کیمپوں، حفاظتی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے چناب سے ملحقہ نشیبی علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ محکموں کی جانب سے کیے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران فلڈ ریلیف کیمپوں، حفاظتی بندوں، انخلا کے متبادل راستوں، ریسکیو آپریشنز اور دیگر ضروری سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ بھی لی اور ہدایت کی کہ تمام ادارے مکمل الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔بابر صاحب دین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ ہمہ وقت متحرک ہیں۔ انہوں نے ریسکیو 1122، محکمہ آبپاشی، پولیس، صحت اور دیگر اداروں کو ہدایت کی کہ مشینری، عملہ اور ضروری سامان ہر وقت تیار رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے دریائی علاقوں کے مکینوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، غیر ضروری طور پر دریا کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائیاں ممکن بنائی جا سکیں


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *