728 x 90

کشمیری مہاجرین کو آج تک ان کے حقوق نہیں دئے گئے, 2 اگست کا دن اصل مہاجرین کی مہاجریت کی فتح کا دن ہو گا،بلال مختار بٹ

کشمیری مہاجرین کو آج تک ان کے حقوق نہیں دئے گئے, 2 اگست کا دن اصل مہاجرین کی مہاجریت کی فتح کا دن ہو گا،بلال مختار بٹ

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 34 جموں ون میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار بلال مختار بٹ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کا منشور صرف اور صرف حقوق مہاجرین کا تحفظ ہے۔ اس سے قبل یہاں کسی نے اصلی مہاجر کو اہمیت نہیں دی ۔وہ اصل مہاجرین ہیں اور مہاجرین کے حقوق

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 34 جموں ون میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار بلال مختار بٹ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کا منشور صرف اور صرف حقوق مہاجرین کا تحفظ ہے۔ اس سے قبل یہاں کسی نے اصلی مہاجر کو اہمیت نہیں دی ۔وہ اصل مہاجرین ہیں اور مہاجرین کے حقوق کا دفاع کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پریس کلب جھنگ میں مرکزی مسلم لیگ کی مقامی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی صدر سردار منشاء گجر ، استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ شہباز مغل، ضلعی صدر سردار عرفان نول ، چوہدری تیمور گجر، رانا آصف، خواجہ عبدالحمید، قاری محمود احمد و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ بلال مختار بٹ نے کہا کہ ووٹرز 2 اگست کو اصلی اور جعلی امیدوار میں فرق کریں اور دھوکہ نہ کھائیں ۔ کشمیری مہاجرین کو آج تک ان کے حقوق نہیں دئے گئے ۔ 2 اگست کا دن اصل مہاجرین کی مہاجریت کی فتح کا دن ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کا باپ بھی مہاجرین کی بارہ سیٹیں ختم نہیں کر سکتا۔ اگر بارہ سیٹس ختم کی جاتی ہیں تو پھر مہاجرین کا اسٹیٹس بھی ختم ہو جائے گا۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے حلقہ ایل اے 34 جموں ون میں آئی پی پی کے امیدوار بلال مختار بٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان بھی کیا ۔ ضلعی صدر پی ایم ایم ایل سردار منشاء گجر نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ انتخابات میں بھرپور طریقے سے بلال بٹ کی الیکشن مہم میں ان کے ساتھ ڈور ٹو ڈور جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos