728 x 90

ہیڈ تریموں پر نچلے درجے سے درمیانے درجے کا سیلاب ، 20 سے زائد دیہات متاثر، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 الرٹ

ہیڈ تریموں پر  نچلے درجے سے درمیانے درجے کا سیلاب ، 20 سے زائد  دیہات  متاثر، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 الرٹ

دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق اس وقت ہیڈ تریموں پر پانی کی آمد ایک لاکھ 84 ہزار 834 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 76 ہزار 734 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث ضلعی انتظامیہ

دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق اس وقت ہیڈ تریموں پر پانی کی آمد ایک لاکھ 84 ہزار 834 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 76 ہزار 734 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے اب تک 20 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں، جبکہ نشیبی علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر ریسکیو 1122 نے ضلع بھر میں 13 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں۔ یہ کیمپس جھنگ سٹی حفاظتی بند، پنڈی محلہ، کھولڑہ، کوٹ خیرا، چک نون، ٹھٹہ جھبانہ، جوڑا، کھروڑا باقر، ڈب کلاں، تریموں، جندیر اور باہوپل سمیت حساس مقامات پر قائم کیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ آبادی کو بروقت امداد اور ریسکیو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ضلعی فلڈ کنٹرول روم سے دریا میں پانی کی آمد و اخراج، حفاظتی انتظامات اور مجموعی سیلابی صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے دریا کے کنارے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری طور پر دریا کے قریب جانے سے گریز کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 یا ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos