728 x 90

سیلابی صورت حال:صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا جھنگ کا دورہ، انتظامات پر اطمینان، متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

سیلابی صورت حال:صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا جھنگ کا دورہ، انتظامات پر اطمینان، متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

ہیڈ لائن: ممکنہ سیلاب: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا جھنگ کا دورہ، انتظامات پر اطمینان، متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا اور ممکنہ سیلابی

ہیڈ لائن:

ممکنہ سیلاب: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا جھنگ کا دورہ، انتظامات پر اطمینان، متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین، اراکین صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی اور عابدہ بشیر سمیت سابق اراکین اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ، محمد اسلم بھروانہ، راشدہ یعقوب شیخ اور خالد غنی بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چنیوٹ پل سے گزرنے والا تقریباً 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ ضلع جھنگ سے گزر چکا ہے جبکہ ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح میں نمایاں کمی آ چکی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے دریا کے نشیبی علاقوں میں 18 فلڈ ریلیف کیمپس اور 35 بوٹنگ پوائنٹس قائم کر رکھے ہیں، جہاں ریسکیو 1122، محکمہ صحت، لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ اداروں کا عملہ چوبیس گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے۔ علاوہ ازیں ضلعی ایمرجنسی کنٹرول روم سے صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ محکمے مکمل طور پر الرٹ رہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنایا جائے، جبکہ شہریوں کو بروقت معلومات، محفوظ مقامات تک رسائی اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos