جھنگ کے نواحی علاقے پرانا کھولڑا، تھانہ صدر کی حدود میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 23 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک خاتون پنکھا آن کرنے کے لیے سوئچ استعمال کر رہی تھی کہ اچانک اسے بجلی کا شدید کرنٹ لگ گیا۔ اطلاع
جھنگ کے نواحی علاقے پرانا کھولڑا، تھانہ صدر کی حدود میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 23 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک خاتون پنکھا آن کرنے کے لیے سوئچ استعمال کر رہی تھی کہ اچانک اسے بجلی کا شدید کرنٹ لگ گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کا معائنہ کیا تو وہ جاں بحق ہو چکی تھیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 23 سالہ آسیہ زوجہ عمران، سکنہ موضع کھولڑا کے نام سے ہوئی ہے۔ لواحقین نے میت کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *