728 x 90

شورکوٹ میں شہری کو رسیوں سے باندھ کر مبینہ تشدد، ڈی پی او کا نوٹس، مرکزی ملزم گرفتار

شورکوٹ میں شہری کو رسیوں سے باندھ کر مبینہ تشدد، ڈی پی او کا نوٹس، مرکزی ملزم گرفتار

تھانہ شورکوٹ سٹی کے علاقے میں شہری کو رسیوں سے باندھ کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ پولیس کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم حسنین کو گرفتار کرلیا

تھانہ شورکوٹ سٹی کے علاقے میں شہری کو رسیوں سے باندھ کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

پولیس کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم حسنین کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے حسنین سمیت 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کاشف نامی شہری کو سابقہ رنجش کی بنا پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسے رسیوں سے باندھ دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے اور قانون کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos